کیچ :پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق افراد سپردخاک

1265

کیچ علاقے مزن بند میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو بلوچ آزادی پسند جنگجو جانبحق ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند و زامران میں بڑے پیمانے پر آپریشن آغاز کیا آپریشن کے دوران فورسز و مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کے اطلاعات بھی موصول ہوئیں-

فورسز نے اس دوران 2 افراد کی لاشیں سول ہسپتال تربت پہنچادی تھی-

آپریشن کے حوالے سے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد مارے گئے، جبکہ ایک زخمی ہوا ہے-

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا-

جبکہ علاقائی ذرائع کہنا ہے کہ ضلع کیچ میں  جمعرات کی علی الصبح سے دشت اور تمپ کے درمیان واقع مزنبند اور زامران کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کیا گیا جو جمعہ کی شام تک جاری رہا-

جمعہ کے روز فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں جانب سے نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی تھی-

فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق آزادی پسندوں کی شناخت جعفر عرف ثنا ولد محمد رحیم سکنہ دشت ھسادی اور کامران عرف نودی سکنہ کوش کلات تُمپ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

دونوں افراد کو آج سپرخاک کردیا گیا جبکہ اس دؤران بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور جانبحق آزادی پسندوں کے آخری آرام گاہ پر بلوچستان کا جھنڈا لہرایا گیا۔