کیچ: نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

282

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیف بلوچ ولد امیت کے نام سے ہوئی ہے۔

جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اہلخانہ کا کہنا ہے سیف بلوچ کو فورسز نے ایک اگست کو تربت کے علاقے آبسر میں ان کے کریانہ کی دکان سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیف بلوچ کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک دفعہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ افراد کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔