کیچ مزید تین نوجوان جبری لاپتہ

404

کیچ سے مزید تین افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات، تعداد چھ ہوگئی-

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک روز میں چھ نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیے گئے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں منگل کے روز کیچ کے مختلف علاقوں سے چھ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔-

جبری لاپتہ نوجوانوں کی شناخت شاہجان ولد عطاء، احمد ولد شگولا، شوکت ولد لیوار کے ناموں سے ہوئی ہے مذکورہ تینوں نوجوان کیچ بالگتر کے رہائشی ہیں-

لاپتہ نوجوانوں میں احمد خان ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، پنجاب کا طالبعلم ہے۔

یاد رہے اس سے قبل تربت شہر میں تین جبری گمشدگی کے واقعات پیش آئے جہاں تربت اسپتال کے قریب سے دو بھائیوں زہیر اور پیر جان ولد لشکر خان کو لاپتہ کیا گیا جبکہ تربت شہر سے فورسز نے عادل ولد عصاء سکنہ نلی بالگتر کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

گذشتہ روز روز بلوچستان اور کراچی سے جبری گمشدگی کے مجموعی تعداد سات جبکہ رواں ماہ کے 22 روز میں یہ تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل کیچ، خضدار، کراچی، پنجگور، کوئٹہ، نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں-