بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
گذشتہ رات پی ایم ڈی سی کے قریب ژڑی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
پولیس حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ، اسپن کاریز میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ زرغون چیک پوسٹ پر مارٹر گولہ فائر کیا گیا۔
پولیس نے حملے میں کسی قسم کی نقصانات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں اس سے قبل مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔
رواں سال مئی میں زرغون کے علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حملے میں تین فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
گذشتہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔