کوئٹہ: پاکستانی جھنڈوں کے اسٹال پر دھماکہ، دو افراد زخمی

432
کوئٹہ میں ایک اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے 14 اگست کے سلسلے میں لگائے گئے پاکستانی جھنڈوں کے ایک اسٹال کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

واقعہ کے بعد فورسز کی طرف سے فائرنگ کی گئی ۔ جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ شہر میں جوائنٹ روڈ پر پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والے ایک اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس سے دو فورسز اہلکارں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے تھے مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔