کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

125

مٹروپولیٹن کارپوریشن تنظیمی اتحاد کے ملازمین اپنے پرامن احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال اور کام چھوڑ ہڑتال کردی اور آج سینکڑوں ملازمین نے تنظیمی اتحاد کے صدر حاجی حضرت خان اور منظور لالا حبیب الرحمن بازئی اور سینیئر رہنماں کی قیادت میں مٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی جو ڈی سی آفیس کے سامنے سے گزرتی ہوئی جناح روڈ سے منان چوک سے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔

اس موقع پر تنظیمی اتحاد کے سینیئر رہنما نے ملازمین سے خطاب کیا۔

مقررین جن میں تنویر اسلم ، نصیب اللہ کاکڑ، علی نواز رئیسانی ، حبیب الرحمن بازئی ، منظور احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینشن اور گریجویٹی ، کنٹریکٹ ملازمین کی پانچ ماہ کی تنخواہیں ، میٹروپولیٹن ملازمین کی سالانہ گرانٹ، لواحقین کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں جب تک نہیں ہوں گی۔ کام چھوڑ احتجاج جاری رہے گا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھی ملازمین نے تبادلہ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اور یہ پرامن ریلی مٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر اختتام پذیر ہوئی اور کل کے مظاہرے کے مزید ملازمین کے ساتھ شرکت کا عندیہ دیا گیا۔