کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت ایک شخص قتل

132

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی زریں میں مسمی لطیف اور مسمی بابل ولد عبدالحکیم قوم جتک نے فائرنگ کرکے اپنی بہن بنام گل بخت دختر عبدالحکیم قوم جتک بعمری 18۔20 سال سکنہ کلی زرین اور احمد علی ولد صوبہ خان قوم جمالی سکنہ کلی زرین کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق لوگ اپنی معمولی معمولی شخصی رنجشوں اور گھریلو جھگڑوں کے بنیاد پہ لوگوں کو قتل کرکے انھیں سیاہ کاری کا نام دیتے ہیں ۔