کوئٹہ: حسن بنگلزئی جبری لاپتہ

213

کوئٹہ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے-

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر احمد روڈ پر پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں تھوڑ پھوڑ کی-

اطلاعات کے مطابق فورسز نے چھاپے کے دؤران گھر میں موجود محمد حسن ولد محمد اکرم بنگلزئی نامی نوجوان کو حراست میں لینے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔

محمد حسن کے رشتہ داروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز اہلکار رات گئے گھر سے محمد حسن بنگلزئی کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اس سے قبل محمد حسن کے رشتہ دار جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں، محمد حسن کے اہلخانہ نے محمد حسن کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام ‘تشدد سے متاثرہ افراد’ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے جبری لاپتہ آصف اور رشید بلوچ کے لواحقین کی جانب سے آپ دوسرے روز بھوک ہڑتالی کیمپ قائم ہے۔

گذشتہ روز لاپتہ آصف اور رشید کے لواحقین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔