کوئٹہ: بم حملے میں دو فورسز اہلکار زخمی

207

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی فورسز کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر زیارت کالونی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا مذکورہ مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے اور دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

حکام نے حملے میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی رحیم شاہ اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داریاں زیادہ تر آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔