کوئٹہ: ایک شخص میں کانگو وائرس کی تشخیص، رواں سال 26 کیس رپورٹ

169

کوئٹہ میں کانگووائرس کا نیا کیس رپورٹ ہو نے کے بعد روں سال کانگووائرس کے شکارمریضوں کی تعداد26 ہوگئی۔

فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ انتظامیہ کے مطابق مریض کو گزشتہ رات ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور مریض کا علاج جاری ہے، حالت بہتر بتائی جاتی ہے، احسان نامی 15 سالہ مریض کا تعلق قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسئی سے ہے،روں سال کانگووائرس کے شکارمریضوں کی تعداد26 ہوگئی ہے، کانگو وائرس میں مبتلا 17 مریض صحتیاب ہوئے اور 9 کا انتقال ہوا ہے۔