کوئٹہ اور تربت سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

378
یحی ، شیر جان

بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت یحی اور شیر جان ولد لیاقت امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں یحی کو کوئٹہ اور شیر جان کو تربت سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیر جان کو سیکورٹی فورسز نے 11 اگست 2023 کو شام 6 بجے کے قریب بلوچی بازار آپسر تربت سے اس کی دکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے دو دن کے دورانیہ میں پاکستانی فورسز نے بلوچستان بھر سے 14 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں ایک کو پنجگور سے ایک کو کراچی سے ایک کو خضدار سے دو کو تربت سے جبکہ سات کو کیچ کے علاقے حیرآباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔