کراچی: رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

607

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں لیاری الفلاح روڈ پر ایک (آئی بی او) انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سندھ رینجرز کے اہلکار لانس نائیک دلشاد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ رینجرز سندھ کے مختلف علاقوں میں آباد بلوچوں خاص کر لیاری میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، جعلی مقابلوں میں شہید کرنے جیسی سنگیں جرائم کا مرتکب ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر بلوچ کے گھروں میں رات کی تاریکی میں بندوق کی زور پر گھس کر خواتیں و بچوں کی تذلیل میں ملوث ہے۔پاکستانی رینجرز گینگ وار کی نام پر تعلیم یافتہ معصوم بلوچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں زیرِحراست شہید کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ قوم کی نسل کشی اور تذلیل میں ملوث دہشتگرد ریاستی اہلکاروں کوکسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ مادرِ وطن کی آزادی تک ایسے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔