کراچی: بلوچ اکثریتی علاقوں میں آپریشن

483

‏کراچی کے مختلف بلوچ اکثریتی علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق عمر بلوچ محلّہ، فقیر کالونی اور گولیمار میں سرچ آپریشن کیا گیا، ‏فقیر کالونی میں بروز جمعرات شام 6 بجے سے رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر جامع تلاشی لی گئی، لوگوں کے شناختی کارڈز، موبائل فونز کی دیٹا کو چیک کیا گیا۔ تاہم گرفتاری کی فلحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

گولیمار میں بھی سرچ آپریشن کی گئی جبکہ گرفتاریوں کے حوالے سے ابتک کوئی معلومات نہیں۔

دوسری جانب حب چوکی کے متصل علاقے رئیس گوٹھ میں بھی گذشتہ دنوں رات گئے فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ہے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رئیس گوٹھ میں دروان چھاپہ فورسز نے باقر نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیا تاہم اگلے روز اس کو چھوڑ دیا گیا۔