چار چینی شہریوں سمیت 13 فوجی اہلکار ہلاک کرکے گوادر آپریشن مکمل کیا۔ بی ایل اے

2653

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ مجید بریگیڈ کے دو جانباز فدائین نوید بلوچ ولد خدا بخش عرف اسلم بلوچ سکنہ دشت نگور، تربت اورمقبول بلوچ ولد پهلان عرف قائم بلوچ سکنہ آواران گیشکور نے آج علی الصبح گوادر میں چینی انجنیئروں کے ایک اہم قافلے کو گھیرے میں لیکر حملہ کردیا۔ یہ آپریشن زرپہازگ دو گھنٹے جاری رہی، جس میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم چار چینی شہری اور نو فوجی کارندے ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے گئے۔

ترجمان نے کہاکہ تاہم ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مجید بریگیڈ کے فدائین نے گولیاں ختم ہونے کے بعد اپنے آخری گولیوں سے خود شہادت کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کی طرف سےتفصیلی بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائیگی۔