اتوار کے روز بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور سرکاری عمارتوں پر حملے کئے گئے ۔
پنجگور سے آمد اطلاعات کے مطابق کچگ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی ہے ۔ علاقے میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
وہاں کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گنا میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔
زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔
دونوں حملوں میں تاحال پولیس کی جانب سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-
چودہ اگست قریب آتے ہی بلوچستان میں حملوں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اس سے قبل آج ہی کے روز بلوچستان کے ضلع خاران میں چودہ اگست کے مناسبت سے مقرر فٹبال میچ کے دؤران یکے بعد دیگر دو بم دھماکے ہوئے ہیں-
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج ہونے والے ان بم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے۔