پنجگور اور سوراب میں ڈپٹی کمشنر کے دفاتر پر بم حملے

439

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور سوراب میں چودہ اگست کے تیاریوں میں مصروف ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں افراد ڈی سی آفس پنجگور کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کررہی ہے-

اسی طرح سوراب سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر سوراب کے دفتر میں چودہ اگست کے مناسبت سے تیاریوں میں مصروف عملے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-

دونوں حملوں میں تاحال پولیس کی جانب سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-

چودہ اگست قریب آتے ہی بلوچستان میں حملوں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اس سے قبل آج ہی کے روز بلوچستان کے ضلع خاران میں چودہ اگست کے مناسبت سے مقرر فٹبال میچ کے دؤران یکے بعد دیگر دو بم دھماکے ہوئے ہیں-

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج ہونے والے ان بم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے-