پشین: سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، 4 افراد ہلاک

261

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے پشین، سرخاب میں مبینہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار مبینہ حملہ آور ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں، ان کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

مارے جانے والے افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔