پجار شہداء کے مشن کی تکمیل تک اپنا انقلابی اور مزاحمتی سیاست جاری رکھے گی ۔ بابل ملک بلوچ

172

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زیر اہتمام شمولیتی پروگرام کا انعقاد ڈگری کالج سریاب میں منعقد ہوا جس میں طلباء نے وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ، اردیس بلوچ، ایم جے بلوچ، آغا سلمان شاہ کے قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عصمت بلوچ، نوید بلوچ، محمد عدنان سرپرہ، ارشاد بلوچ، مزمل بلوچ، نقیب جان، سلمان بلوچ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ بی ایس او (پجار) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے کہا کہ بلوچ طلباء اپنے قومی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے بی ایس او کے جھنڈے تلے نبا رہے ہیں اور ہم طاقتور قوتوں سے ہر ایک سطح پر نبارہے ہیں ہمیں دباؤ اور خوف میں مبتلا کرنے والے لوگ اپنے مفاد کیلئے کسی بھی وقت قوم وطن کا سودا غیر اور طاقتور قوتوں سے کرسکتے ہیں ہم آج اس فورم سے واضح اعلان کرتے ہیں کہ ہم فدا شہید کے ان پیروکاروں میں سے ہیں جو وطن کے نام پر قربان ہوسکتے ہیں نہ کہ کچھ مفادات اور انفرادی مراعات کیلئے قوم و وطن کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔

اجلاس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ادریس بلوچ، سی سی ممبر ایم جے بلوچ، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری آغا سلمان شاہ، واسع بلوچ، انتخاب مری، عصمت بلوچ، نوید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پالیسیاں تنظیمی اداروں میں ہوتے ہیں اگر ایسا نہیں ہو رہا تو یہ غلط ہے کہ بی ایس او کے روح سے غداری ہے جس کا کم از کم ہم حصہ نہیں بن سکتے ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہم بی ایس او کے آئین کو بالاتر سمجھ کر اس کے احترام میں شہداء کے عظیم مشن کو آگے لے جائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس وطن کیلئے اور اسکے مظلوم عوام کیلئے اپنا متحرک کردار ادا کرینگے اسی ماہ میں جنرل باڈی بھی کال کرکے انتخابات کا بھی اعلان کرینگے اور نئے آنے والے دوستوں کو ذمہ داریاں دینگے تاکہ ان کے صلاحیتوں سے استفادہ کرسکے۔