پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

309

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والی ایک گاڑی کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گردانک کے مقام پر دشمن فوج کے راشن کو اپنے قبضے میں لیا جبکہ گاڑی کو ناکارہ کردیا۔ سرمچاروں نے سندھ کے رہائشی ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج کو کسی بھی قسم کی رسد پہنچانے والے افراد کو ہم تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔