مولہ میں پولیس تھانے پر بم حملہ

415

خضدار کے علاقے مولہ میں نامعلوم افراد نے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فورسز کی جانب سے دیر تک شدید فائرنگ کی گئی۔

تاہم ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملے کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں 14 اگست کی مناسبت سے لگائے کہ پرچم کے اسٹال کے علاوہ ،خضدار اور تربت میں فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔