بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان
میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے میں ریاستی ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کی بندوق ضبط کرلی۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے نو اگست کو مشکے کے علاقے قلات چیر میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کی بندوق، اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لئے۔
ترجمان نے کہاکہ مزکورہ ریاستی ایجنٹ علاقے میں جہدکاروں کی مخبری، عام لوگوں کو تنگ کرنے اور دیگر کئی سماجی بُرائیوں میں ملوث تھا۔
مزید کہا کہ ہم کئی دفعہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان بلوچستان میں نسل کشی کا مرتکب ہے۔ اس کا ساتھ دینا اس جرم میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ بلوچ نسل کشی میں شامل عناصر کو سزا دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج، تنصیبات اور اس کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔