مستونگ میونسپل کمیٹی آفس پر بم حملہ، 3 افراد زخمی

312

مستونگ میں جمعہ کی شب نامعلوم افراد کا میونسپل کمیٹی آفس پر دستی بم سے حملہ۔

دستی بم میونسپل کمیٹی کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے میونسپل کمیٹی کے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید چیکنگ شروع کردی ہے