مستونگ حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

390

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکارموقع پر ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے یہ حملہ 24 اگست 2023 کی شام کو اسپلنجی میں لونڈ بوز کے مقام پر کیا، سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے اور انہیں خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید تین زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔