قلات: مسلح افراد کے حملے میں دو فورسز اہلکار ہلاک

177

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

واقعہ قلات کے علاقے جوہان کراس کے مقام پر پیش آیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار ادویات اور سودا سلف لینے کے بعد جارہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے گذشتہ رات جوہان میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا، مذکورہ اہلکار ممکنہ طور کیمپ میں ادویات لیجارہے تھے۔