قلات اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

414

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ اور ایک چوکی کو نشانہ بنایا، جن میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز عصر کے وقت قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو دو اطراف سے حملہ کرکے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 27 اگست 2023 کی شام پنجگور میں کیڈٹ کالج کے اوپر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا، چوکی کے اندر گرنیڈ گرنے سے دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔