قلات اور تربت میں دشمن آلہ کاروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

590

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے آلہ کاروں کو نشانہ بنایا، حملوں میں دو آلہ کار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر فائرنگ کرکے ایک آلہ کار کو ہلاک کردیا، مذکورہ کارندہ کافی عرصے سے پاگل کا روپ دھار کر منگچر سمیت قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے مخبری کررہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ دریں اثناء آج بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سنگانی سر میں رہائشی کوارٹر میں قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار سفیان ولد عبدالحمید سکنہ کراچی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ کارندہ گوادر میں دشمن فوج کے پیرول پر مخبری کرنے کے بعد تربت منتقل ہوگیا تھا جبکہ گذشتہ کئی دنوں سے رہائشی کوارٹر میں چھپ کر بیٹھا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ دنوں 29 جولائی کو اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ تربت شہر و گردنواح میں ہوٹل و رہائشی کوارٹر مالکان ایسے افراد کو جگہ فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔