فورسز کیخلاف کوچ مالکان نے کراچی، کوئٹہ شاہراہ بند کردی

198

بدھ کی شب کوئٹہ، کراچی کوچ مالکان نے کوسٹ گارڈ کے خلاف وندر کے مقام پر شاہراہ بند کردیا۔

جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ کراچی، کوئٹہ اور مکران سے آنے جانے والے ہزاروں مسافر احتجاج کے باعث اپنے منزلوں کو پہنچ نہیں سکے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اس حوالے سے متعدد بار اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بلوچستان بھر میں شاہراہوں سے چیک پوسٹوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کا رویہ ظالمانہ ہے، حکام بلا سے اپیل کرتے ہیں شاہراؤں پر فورسز کی غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ہٹایا جائے ۔