سوراب: بورنگ میں 9 سالہ بچہ گرنے سے جاں بحق

156

گدر چھڈ سناڑی میں بورنگ میں 9 سالہ بچہ گرنے سے جان بحق، انتظامیہ کی موجودگی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل گدر یوسی چھڈ شیر علی گدر کے ایریا میں کلی سناڑی کے قریب 9 سالہ حق نواز سناڑی اپنے بھیڑ بکریوں سمبالتے ہوئے 500 فٹ گہرے بورنگ میں گر کر جان بحق ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ و مقامی لوگ بچے بورنگ سے نکالنے کیلئے ریسکیو کا سلسلہ جاری کیا لیکن بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو معاملے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب بورنگ ایکسپرٹ استاد شکیل احمد ریکی اور استاد امان اللہ اپنے موٹر سے نکالنے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔