سندھودیش پیپلز آرمی کے حملے میں ایک شخص زخمی

548

سندھ کے علاقے گولاڑچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سندھ کے علاقے گولاڑچی/میرپور بٹورو روڈ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا، زخمی شخص کی شناخت عبد الخالق آرائیں کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری سندھی مسلح تنظیم سندھودیش پیپلز آرمی نے قبول کی ہے۔ ترجمان سورھیہ سندھی نے میڈیا میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے پنجابی آبادکار اور پاکستانی ایجنسیوں کے سہولت کار عبدالخالق آرائیں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سندھودیش پیپلز آرمی پنجابیوں سمیت تمام غیر سندھی آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر نکل جائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایس پی اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔