سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

234
File Photo

بلوچستان کے علاقے سبی میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ٹریکٹر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے خجک دامان پر ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکڑا گئی، دھماکے میں ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے جبکہ ٹریکٹر کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

ٹریکٹر خجک دامان میں ورلڈ بینک میگا پروجیکٹ پر کام کررہا تھا کہ بارودی سرنگ کے زد میں آگیا، زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ،جہاں انہیں طبی امداد دی
گئی۔