زامران اور مزنبند میں دوسرے روز آپریشن جاری، 2 لاشیں سول اسپتال منتقل

509

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند و زامران میں دوسرے روز بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے ۔ فوج کو فضائی اور زمینی مدد حاصل ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔

حکام نے دو افراد کی لاشیں تربت ہسپتال منتقل کی ہیں جنکی شناخت کی جارہی ہے۔