خضدار: سرگودھا یونیورسٹی کا طالب علم جبری لاپتہ

291

خضدار سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق رات گئے سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کھنڈ سے سرگودھا میں شعبہ زراعت کے طالب علم شمس بلوچ کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکا ہے-

اطلاعات کے مطابق شمس بلوچ کا بنیادی تعلق خضدار کے تحصیل مولہ سے ہے جبکہ وہ عارضی طور پر اور تعلیمی حوالے سے خضدار شہر میں مقیم تھیں-

رات گئے بلوچستان سے چھ افراد کی جبری گمشدگیوں کی اطلاعات ملی ہیں جہاں ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے-

تمپ سے لاپتہ ہونے والوں میں عارف ولد پنڈوک، شاہ زیب ولد رحمدل، بہار ولد جان محمد، قادر بخش اور عزیز ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسی طرح رواں ہفتے کے تین روز میں بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے مجموعی تعداد بیس سے تجاوز کر گئی اس سے قبل گذشتہ دو روز کے دؤرانیہ میں پاکستانی فورسز نے بلوچستان بھر سے 14 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا-

لاپتہ ہونے والوں میں بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک، خضدار سے دو افراد جبری لاپتہ ہوئے، دو تربت سے، ایک شخص کراچی سے، کوئٹہ سے ایک جبکہ 13 افراد کیچ کے دیگر علاقوں سے حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں-