خاران: 14 اگست کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹیولز پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

203

خاران شہر میں 14 اگست کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹیولز کے دوران دو مختلف مقامات پر بم حملوں کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

حملوں میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد دونوں مقامات سے تمام کھلاڑی و تماشائی میدان چھوڑ کر باگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل ساڑھے چھ بجے کے قریب خاران شہر کے مرکز میں واقع شہید نواب اکبر بگٹی سٹیڈیم کے قریب جاری فٹبال اور والی بال کے میچوں کے دوران بم حملہ ہوا۔ اسی دوران خاران بوائز کالج میں جاری کرکٹ میچ کے دوران بھی دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں 14 اگست کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹیول کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مذکورہ سپورٹس فیسٹیول ضلعی سپورٹس آفیسر حبیب کبدانی کی سربراہی میں جاری ہے، جبکہ اس میں کرکٹ کی سربراہی آصف بادینی کررہا ہے۔ اسی طرح والی بال، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیل بھی شامل ہیں۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم ایسے حملے ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول ہوتے رہے ہیں۔