حب: 2 افراد کی گرفتاری کیخلاف بائی پاس پر دھرنا

351

حب چوکی سے دو افراد کی گرفتاری کیخلاف حب بائی پاس پر دھرنا جاری ہے جبکہ ٹریفک کی بندش سے مسافروں میں شدید پریشانی، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رات دو بجے بھاری تعداد میں کراچی پولیس نے حب میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کی گرفتاری کے خلاف اہل علاقہ اور لواحقین کی جانب سے گزشتہ کئی گھنٹوں سے حب ،وندر ،بند مراد اور حب بائی پاس بند کرکے دھرنا دیا جارہا ہے-

کراچی پولیس نے حب چوکی میں کاروائی کے دوران میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر جعفر رند اور اسکے بھائی کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے-

کراچی پولیس کی حب میں کاروائی میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر جعفر رند اور اسکے بھائی کی گرفتاری کے خلاف حب وندر ،بندمراد سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے تاحال ان سڑکوں پر ٹریفک مکمل طور طور پر معطل ہے-

بلدیاتی اداروں کے سربراہان کونسلرز مختلف سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سمیت شہریوں اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے جعفر رند اور اسکے بھائی کی گرفتاری کے خلاف گذشتہ رات سے حب بائی پاس پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ و بلوچستان کو حب سے ملانے والی شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کے سبب سندھ وبلوچستان کا زمینی راستہ مکمل طور پر منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔

گرفتار افراد کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ رات گئے سول کپڑوں میں ملبوس درجنوں اہلکاروں نے گھر میں زبردستی گھس کر جعفر رند اور اسکے بھائی کو اغواء کرکے لئے گئے ابھی اطلاع ملی ہے کہ انھیں کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے-

مظاہرین کا کہنا ہے پولیس کی جانب سے گھر میں گھس کر غنڈوں کے طرح اور بناء کسی وارنٹ کے شہری کو اغواء کرنا گرفتاری نہیں ہے جب تک حب انتظامیہ معاملے پر سنجیدہ مذاکرات نہیں کرتے اور گرفتاری افراد کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارا دھرنا جاری رہیگا-