حب چوکی: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

292

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ صنعتی شہر ساکران روڈ قبرستان کے قریب پیش آیا ہے۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت محب علی ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعہ متعلق خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔