حب: بوری بند لاش برآمد

159

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے پیر کے روز ایک بوری بند لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساکران روڈ گلیکسی ٹاؤن میں مری چوک قریب مراد آباد سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال حب منتقل کی ہے۔

ایدھی رضا کار عدنان بلوچ کے مطابق لاش کی چہرہ ناقابل شناخت اور تشدد زدہ ہے لاش چار سے پانچ دن پرانی بتائی جارہی ہے۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔