جنوبی وزیرستان: پاکستانی فورسز پر حملہ، 11 اہلکار ہلاک

677
File Photo

آج صبح پاکستانی فورسز پر جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ کے مقام پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم گیارہ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ پاکستان آرمی کے 30 بلوچ رجمنٹ پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سلیمان خاصوار کے علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 18 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ جھڑپ میں 11 فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ حکام نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے چھ اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چار حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں مارے بھی گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہلاک اہلکاروں کی شناخت تاہم ظاہر نہیں کی ہے۔