بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی جانب سے نصب سرویلنس کیمروں اور کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت میں فورسز کی جانب نصب کی گئی کیمرے اور موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاور اور کیمرے کو تربت کے علاقے ڈنُک میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ مہینے مذکورہ موبائل ٹاور اور جاسوس کیمرے پر مسلح افراد نے حملے کرکے نقصان پہنچایا تھا حملے کے تیسرے دن فورسز نے ٹاور اور کیمرے کو مرمت کیا تھا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔