تربت: مبینہ توہین رسالت کے الزام میں اسکول استاد قتل

471

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ مبینہ طور پر توہین رسالت کے الزام میں ایک اسکول استاد کو قتل کردیا گیا۔

قتل ہونے والے استاد کی شناخت عبدالراوف ولد برکت کے نام سے ہوئی ہے، جو دشت کا رہائشی ہے اور پرائیوٹ اسکول بولان گرائمر اسکول میں بطور استاد تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقتول استاد پر کچھ دن قبل توہین رسالت کے الزام لگائے گئے اور اس کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ملک آباد میں منعقدہ ایک مذہبی جرگہ میں اپنی صفائی دینے جارہے تھے جسے راستے میں جرگہ کے مقام سے کچھ دور قتل کردیا گیا۔

پولیس نے عبدالرؤف کے قتل کی تصدیق کردی، تاہم اس کے وجوہات نہیں بتائے گئے جرگہ منعقد کرنے والے افراد کے متعلق بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔