بی این پی و پی این پی کے درمیان انضمامی کمیٹی کا اجلاس

386

بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان نیشنل پارٹی کے قیادت اور مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان شاہ نے شرکت کی ۔

اجلاس مینگل ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی میں بی این پی اور پی این پی کے مرکزی رہنماؤں اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں بی این پی اور پی این پی کو یکجا کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

جبکہ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں بھی انضمام کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انضمام کی کیلئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان مختلف امور پر اتفاق ہوگیا ہے.