بی این پی عوامی سربراہ کے گھر پر حملہ، ایک شخص زخمی

220

بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی ) کے صدر اسد اللہ بلوچ کے کوئٹہ جناح ٹاون رہائشگاہ پر دستی بم حملہ، ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ورکرز سے گفتگو کے دوران چار بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی جانب سے اسد اللہ بلوچ کے کوئٹہ میں واقع رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی اسد اللہ بلوچ کے پنجگور والے رہائش گاہ پر حملہ ہوا تھا۔

حملوں کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔