بیٹے کو بحفاظت بازیاب کیا جائے ۔ والدہ راشد حسین

197

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج کیمپ آج 5153 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر جبری لاپتہ راشد حسین کی والدہ نے حب چوکی سے آکر احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کے باحفاظت بازیابی کے لیے انصاف کے فراہم کے بنائے گئے اداروں کے دروازوں دستک دیتا آرہا ہوں ۔

والدہ راشد حسین نے کہاکہ لیکن کسی نے یہ گوارہ نہیں کیا کہ انہیں ملکی قوانین کےتحت انصاف فراہم کرے ۔

انہوں ایک دفعہ پھر اپیل کی کہ انہیں انکے لاپتہ بیٹے کے حوالے سےمعلومات فراہم کیاجائے۔