بلوچ لبریشن آرمی نے بولان، پنجگور اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

586
تصویر: ہکل میڈیا

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی فورسز اور معدنیات لیجانے والی گاریوں پر تین مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان، پنجگور اور قلات میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں چُنگی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں نے نشانہ بنایا، حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے ایک اور حملے میں گذشتہ رات پنجگور، گرمکان میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گرنیڈ داغے، حملے میں چوکی میں موجود کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ قلات کے علاقے منگچر میں چاربوز کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے ایک گاڑی کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا جبکہ ایک گاڑی کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔