بلوچستان: نوجوان لاپتہ، ایک شخص بازیاب

237

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے اے ون سٹی ایریا میں گذشتہ روز صبح ساڑھے چار بچے پاکستانی سیکورٹی فورسز نےایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت نبی بخش بلوچ ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کیچ کے علاقے بالگتر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے خاران سے 14اگست کی رات گئے خاران شہر سے مسلح افراد اغواء ہونے والے خاران کے کاروباری شخصیت حفیظ اللہ لوراجہ بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ حفیظ اللہ لوراجہ کی اغواء میں ملوث لیویز محرر واشک کی گرفتاری کے بعد حفیظ اللہ لوراجہ کی بازیابی ممکن ہوا ہے۔