نوشکی سے فورسز نے ایک نوجوان کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے–
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دو روز قبل نوشکی کلی جمالدینی میں گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود افراد کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عاطف ولد ماسٹر عادل خان کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے–
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ رواں مہینے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ آج خضدار،خاران، نوشکی سمیت گوادر سے متعدد افراد کے جبری گمشدگی کی خبریں سامنے آئیں۔
حالیہ دنوں بلوچستان بھر سے جبری گمشدگیوں کے بیس واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دو روز میں مزید آٹھ افراد کی جبری گمشدگیکی اطلاعات ملی ہے جہاں گوادر سے مزید جبری گمشدگیوں کے اطلاعات ہیں تاہم ابتک شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے–