بلنگور: دلسر میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

240

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بلنگور کے گاؤں دلسر میں واقع چائینیز کمپنی کے زونگ موبائل ٹاور کے مکمل مشینریز کو جلا کر تباہ کردیا۔ یہ حملہ جمعہ 25 اگست کو دن کے ساڑھے ایک بجے کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج چین اور چینی مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے مقامی آبادی اور بلوچ سرمچاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ بلوچستان میں موبائل فون ٹاورز کے ذریعے جیو فنسنگ تکنیک کے استعمال کے علاوہ پاکستانی فوج ان پر کیمرے اور دیگر جاسوسی آلات نصب کرکے بھی بلوچ سرمچاروں اور عوام کی نگرانی کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ موبائل ٹاورز بلوچ عوام کی سہولت سے زیادہ پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کردار نبا رہے ہیں۔خاص کر سی پیک روٹ پر موبائل ٹاورز کا جال بچھانے کا مقصد بلوچ جہد کاروں کو ٹریس کرنے کے ساتھ مقامی ایجنٹوں کو سرگرم رکھنا ہے تاکہ وہ دشمن کی سہولت کاری میں مزید تیزی سے کام کر سکیں۔

آخر میں انہوں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ان کے مفادات و تمام استحصالی منصوبوں پر حملے جاری رکھے گی۔