اوتھل: کوسٹ گارڈ زیادتیوں کے خلاف دھرنا

176

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کوسٹ گارڈ کے رویے کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے روڈ بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا-

تفصیلات کے مطابق اوتھل مین مرکزی شاہراہ پر کوچ ڈرائیوروں نے کوسٹ گارڈ کے خلاف روڈ بلاک کردیا ہے-

روڈ بلاک احتجاج سے کوئٹہ ٹو کراچی مین قومی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کوسٹ گارڈ والے ڈرائیور اور مسافرو‌ کو گھنٹوں روک کر انہیں تنگ کرتے ہیں اور بھتہ وصولی کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج بس ڈرائیور اور مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک انتظامیہ ہمارے مسائل کی حل کی یقین دہانی نہیں کرائیگی تب تک شاہرہ احتجاجاً بلاک رہیگی۔