آواران: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

168

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل مشکے میں پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ذاکر ولد جمال نامی شخص کو ہلاک کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی مسلح تنظیم تھا جو بعدازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوا تھا۔

علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص اس وقت سرکاری حمایت مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے منسلک تھا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔