مغربی بلوچستان: نعشوں کی شناخت ہانی گل اور سمیر کے نام سے ہوگئی

1335

مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان گوشت سے دو دن قبل ملنے والے دونوں افراد کے مسخ شدہ نعشوں کی شناخت انکے اہلخانہ نے ہانی گل اور سمیر جان کے نام سے کردی ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ دونوں کی نعشیں خاش کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے دونوں میاں بیوی کو مغربی بلوچستان کے علاقے پہرہ محمد آباد سے نامعلوم سول کپڑوں میں ملبوس دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اغوا کیا تھا اس دوران انھوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انھیں لے گئے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ تھے۔

سمیر بلوچ رواں مہینے تربت میں مبینہ طور پر توہین رسالت کے الزام میں قتل کئے گئے رؤف بلوچ کے بھائی تھے۔

ہانی گل بلوچ بلوچستان میں ہیومن راٹس کے حوالے سے سرگرم تھے اور انہوں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی اور بلوچستان میں متعدد احتجاجوں میں شرکت کی۔ انکا دعوئ تھا کہ انہیں پاکستانی خفیہ اداروں نے انکی سابقہ منگیتر نسیم بلوچ کے ساتھ لاپتہ کیا گیا تھا اور کئی مہینوں کے تشدد کے بعد انہیں رہا گیا تاہم نسیم تاحال لاپتہ ہے۔