ریکوڈک: سیکورٹی کمپنی نے 4 مقامی نوجوان ملازمت سے فارغ کیے

1081

ضلع چاغی میں ریکوڈک پروجیکٹ میں غیر مقامی کمپنی کنٹریکٹرز میں آفیسران کی جانب سے مقامی بلوچ ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عسکری نامی سیکورٹی کمپنی کے ایک آفیسر نے نوکنڈی اور دالبندین سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان ملازمین کو بلاجواز فارغ کرکے ریکوڈک کیمپ سے انھیں پیدل چلنے کا حکم دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ فارغ کئے گئے ملازمین کو گاڑیوں میں لیجانے کے بجائے گرمی میں پیدل چلنے پر مجبور کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نسلی تعصب اور غنڈہ گردی کی انتہاکرکے ان غریب نوجوانوں کو پیدل روانہ کردیا گیا اس سے ثابت ہوا کہ ریکوڈک میں اب بلوچ نوجوانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چاغی کے نام نہاد عوامی نمائندے اور معتبرین کا ان مظالم پر خاموش رہنا ایک سوالیہ نشان بن گیاہے۔